ابنا: پاکستان کے وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ طالبان کے ساتھ مذاکرات کے بند گلی میں پہنچ جانے کے بعد بھی حکومت طالبان سے مذاکرات کی خواہش مند ہے ۔ پاکستان کے وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے پریس كانفرنس میں کہا کہ پاکستان کی حکومت اب بھی طالبان کے ساتھ مذاکرات کر کے اس ملک میں جاری تشدد کو ختم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے . انہوں نے زور دے کر کہا کہ مسلم لیگ ن پاکستان میں قیام امن اور اس سلسلے میں موجود رکاوٹوں کو دور کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔پاکستان کے وزیر داخلہ ایسی حالت میں طالبان سے مذاکرات کی خواہش ظاہر کر رہے ہیں جبکہ کچھ سیاسی اور مذہبی گروپ طالبان مخالف محاذ بنانے کا مطالبہ کر رہے ہیں ۔ ان گروہوں نے جمعرات کو ایک مشترکہ اعلامیہ جاری کیا جس میں اسلام آباد حکومت سے مطالبہ کیا گيا کہ وہ ہر طرح کے انتہا پسندوں کا مقابلہ کرے ۔اسی طرح اس گروپ کی طرف سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ طالبان کی حمایت کو ایک جرم سمجھا جائے گا اور جو لوگ یہ کام کریں گے انہیں سخت سزا دی جائے گی . اسی طرح اس گروپ کے بیان میں طالبان کے ساتھ مذاکرات کرنے کو غیر قانونی قرار دیا گیا ہے اور قبائلي علاقوں میں اس گروپ کے خلاف فوج کی کارروائیوں کے جاری رہنے پر زور دیا گیا ہے۔......./169
27 فروری 2014 - 20:30
News ID: 509878
طالبان کی جانب سے متعدد خلاف ورزیوں کے بعد بھی حکومت پاکستان مذاکرات پر مصر ہے۔